کابل کے نواح میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے بچے عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی حلقوں سے سوال کرتے ہیں ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا ، ناصرشیرازی

30 ستمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے کابل کے ایک گرلز کالج میں دہشت گرد حملے پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کابل کے نواح میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے بچے عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور مذہبی حلقوں سے سوال کرتے ہیں "ہمیں کس جرم میں قتل کیا گیا "۔اگر دوربین لگا کر ایران میں چند چھوٹے سے مظاہرین کی عالمی کوریج سے فرصت ملے تو سوچا جائے یہ بھی انسان تھے ۔بچے بھی تھے اور طالب علم بھی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ دشمن کو جان لینا چاہیے اگر بات اس درجہ پر آگئی ہے کہ مولا علی علیہ السلام کے ماننے والوں سے مقابلہ اب بچوں کی شہادت کے ذریعے سے کیا جانا ہے تو اپنی شکست تسلیم کر لیں۔یہ مقابلہ وہ ہار چکے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree