متاثرہ علاقوں میں سرکاری اداروں اور حکومت کی کارکردگی ایک فیصد سے بھی کم نظر آرہی ہےجو کہ حیرت انگیز اور شرمناک ہے،علامہ مقصودڈومکی

21 ستمبر 2022

وحدت نیوز(گڑہی خیرو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑہی خیرو کے قدیمی شہر میراں پور برڑو اور دوداپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر متاثرین بارش و سیلاب کے گرے ہوئے مکانات اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چاول کی فصل اور جانوروں کا چارہ زیر آب آنے کے سبب تباہ ہوچکا ہے جس کے سبب کسان اور ان کے مویشیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مویشی چارہ نا ہونے کے سبب کمزور ہو رہے ہیں جبکہ سیلاب کا گدلا کھارا اور خراب پانی پینے کے سبب جانور بیمار ہو کر مر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو مہینے سے سینکڑوں دیہات ابھی تک مکمل زیر آب ہیں۔ جہاں نظام زندگی مفلوج ہے۔ دیہاتوں میں سات فٹ جبکہ مین روڈ پر تین فٹ پانی ہے۔ حکومتی امداد کہیں نظر نہیں آ رہی حکومت اپنے ڈپٹی کمشنرز اراکین اسمبلی اور وزراء کو پابند کرے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے بذریعہ میڈیا عوام کو آگاہ کریں۔ کیوں کہ متاثرہ علاقوں میں سرکاری اداروں اور حکومت کی کارکردگی ایک فیصد سے بھی کم نظر آرہی ہے۔ جو کہ حیرت انگیز اور شرمناک ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree