عزاداران امام حسین علیہ السلام کو حراساں کرنا مذہبی آزادی ملکی آئین اور شہری حقوق پر حملہ ہے اور یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

18 ستمبر 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد)چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ ء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا نے صحرائے کربلا میں دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے جو بے مثال قربانی دی وہ آج بھی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسولِ امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی کے ذریعے عالم اسلام اور عالم انسانیت کو ہر دور کے ظلم اور ظالم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ حسین ابن علی علیہما السلام تاریخ انسانیت کے عظیم  رہبر ہیں جو ہر دور کے باطل کے لئے شکست کا پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان اہل بیت کا کربلا کی طرف سفر کرنا اور مشی کی اجتماع میں کروڑوں انسانوں کی شمولیت اور شرکت امام حسین علیہ السلام سے انسانیت کے عشق و مودت کی دلیل ہے۔ ہر رنگ نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کربلا میں جمع ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حسین عالم انسانیت کے رہبر و رہنما ہیں۔ جس نام اور پیغام کو یزیدی سلطنت مٹانا چاہتی تھیں آج وہ عالمگیر رخ تیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں کا پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کرناپاکستانی شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ ایسے ملک میں جہاں روز جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں وہاں حکومتی کارندے عاشقان امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے افسوسناک رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام کو حراساں کرنا مذہبی آزادی ملکی آئین اور شہری حقوق پر حملہ ہے اور یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree