رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی کا شیعہ علماءکونسل رہنما علامہ سبطین سبزواری سے ٹیلیفونک رابطہ ، قاتلانہ حملے کی مذمت

18 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آور مجرموں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ علامہ سید سبطین سبزواری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک ممتاز عالم دین پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے پنجاب پولیس کو چاہیے کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں فی الفور گرفتار کرے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس قاتلانہ حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں ایک مذہبی رہنما پر قاتلانہ حملہ کرکے امن دشمن عناصر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر علامہ سید سبطین سبزواری نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree