پاکستانی زائرین کو عراقی جانے میں مشکلات، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ شفقت شیرازی کا اہم عراقی شخصیات اور حکام سے رابطہ

16 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراقی کی اہم سیاسی، مذہبی  اورسفارتی شخصیات سے رابطے کئے اور انہیں عراق  بارڈر کی بندش کے باعث براستہ سڑک سفر کرنےکے خواہشمند پاکستانی زائرین کے اضطراب سے آگاہ کیا۔

 انہوں نے  عراق کی مقبول پارلیمانی جماعت الحکمت کے سربراہ سید عمار حکیم اور مجلس اعلیٰ اسلامی کی پارلیمانی قیادت سے رابطہ کر کے پاکستانی زائرین کے لیے بارڈر کھولنے کامطالبہ کیا۔ انہوں نے عراقی رہنماؤں کو بتایا کہ پاکستان سے سالانہ لاکھوں زائرین امام حسین علیہ السلام  سڑک کے راستے عراق آتے ہیں۔ایران سے ان کی واحد گزرگاہ عراقی بارڈر ہے جو اس وقت تک پاکستانی زائرین کے لیے نہیں کھولا گیا۔ انہوں نے عراقی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ زائرین کے امور میں آسانی پیدا کرنا شرعی اور قانونی تقاضا ہے اسے فی الفور ادا کیا جائے تاکہ لاکھوں پاکستانی عشاق محمد و اہل بیت محمد زیارت مزار سید الشہداء سے مشرف ہوسکیں۔

 ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے پاکستان میں تعینات عراقی سفیر سے بھی رابطہ کیا اور انہیں زیارتی سفر کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور عراقی حکومت سے ان مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے نے دینی مرجعیت سے بھی رابطہ کیا اور انہیں اس عنوان سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین حفظہ اللہ نے بتایا کہ مرجعیت ہمیشہ کی طرح بارڈر سمیت زائرین کے جملہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما کو اہم شخصیاتکی جانب سے بارڈر کی بندش کے مسئلے کو جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree