چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا ذاکر اہل بیتؑ وسیم عباس بلوچ کے جواں سال بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

12 اگست 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ذاکراہل بیتؑ وسیم عباس بلوچ کے جواں سال بھائی جناب نعیم عباس بلوچ کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ذاکر اہل بیتؑ وسیم عباس بلوچ کے جواں سال بھائی جناب نعیم بلوچ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور بالخصوص ذاکر وسیم عباس بلوچ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں ۔خدا مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree