شب عاشور سانحے کے شہداء نے راہ خدا اور حسینیت میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

10 اگست 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی یاد میں مقتل شہداء کوئٹہ روڈ پر شمعیں روشن کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ، ایس ایس پی سمیر نور چنہ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، انجمن سپاہ علی اکبر کے چیئرمین سید احسان شاہ بخاری، وارثان شہدا اور سانحہ شب عاشور کے زخمیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شب عاشور سانحے کے شہدا نے راہ خدا اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکے جو آج بھی ملک میں کفر اور شرک کے فتوے لگا کر نفرتوں کو ہوا دے رہی ہیں۔ شہدائے شب عاشور میں شیعہ سنی مسلک کے جوان اور بچوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں شیعہ سنی مسلک کے لوگوں میں محبت اور اخوت کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی یادگار تعمیر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے سندھ حکومت کو یاداشت پیش کریں اور یادگار شہداء کی تعمیر کے حوالے سے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی نے شہدائے شب عاشور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء کسی ایک مسلک اور مذہب کے نہیں بلکہ تمام شہر اور شہریوں کے لئے یکساں قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree