پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لئے ایام عزا میں فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے، علامہ مقصودڈومکی

02 اگست 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور مرکزی سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی عزاداری مجالس اور ذکر عظیم عبادت ہے۔ لہذا اس عبادت کے خلاف درج ہونے والے مقدمات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں ایف آئی آر ہمیشہ جرم پر ہوتی ہے جبکہ عزاداری اور ذکر حسین علیہ السلام جرم نہیں بلکہ عبادت ہے۔ عبادت کو جرم کا درجہ دیکر ایف آئی آر کرنے والے مجرم ہیں۔ پاکستان کا آئین اور حقوق انسانی کا عالمی منشور ہمیں مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ لہذا عزاداری کے خلاف کالے قانون اور بے جا پابندیاں ملت جعفریہ کسی صورت میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ پنجاب حکومت عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ایام عزا میں عزاداروں سے مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سبیل نئی مجلس پر پابندی بلاجواز ہے پانی پلانا عظیم عبادت ہے اور اس پر اعتراض کرنے والے گھٹیا ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں کون سا قانون ہے جو لوگوں کو پانی پلانے سے روکتا ہے پیاسے انسانوں کو پانی پلانے والے عظیم عبادت انجام دے رہے ہیں لہذا ہم سب کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے لئے ایام عزا میں فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے ایک ایسے وقت میں جب حکومت اور مقتدر حلقے کے دہشت گردوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور اسی ہزار80 ہزار شہداء کے مقدس خون پر سودے بازی ہو رہی ہے ایسے میں سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال میں وارثان شہداء کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لیڈیز کے اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ حکومت اور محکمہ پولیس کے پاس مطلوبہ تعداد میں لیڈیز پولیس موجود نہیں ہے لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لئے لیڈیز پولیس کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایام عزا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی افسوس ناک ہے خصوصا رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خطرناک ہے۔ جہاں جہاں مجالس اور عزاداری کے پروگرامز ہیں وہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رات کی لوڈشیڈنگ بہت بڑا سیکورٹی رسک ہے۔ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث عزاداری جلوسوں کے روٹس پر پانی کھڑا ہے لہذا نکاسی آب کا مسئلہ حل کرتے ہوئے جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree