شہید قائدؒ کی برسی کے اجتماع میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور ریاست آزاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں عاشقان مہدی ؑ شریک ہوں گے، ناصرشیرازی

22 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں دیگر مرکزی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں بیرونی مداخلت سے آزادی اور خود انحصاری کے بیانیہ کو فتح حاصل ہوئی ہے۔عوام نے ووٹ کی طاقت سے اس اٹل حقیقت کا اظہار کیا ہے پاکستانی قوم کسی کی غلام نہیں ہے۔امریکہ اطاعت گزار الائنس کی شکست کے بعدحکومت کے پائوں  اکھڑ چکے ہیں۔حکومت اپنی روایتی حربے کو استعمال کرتے ہوئے اسمبلی ممبران کی خریدوفروخت کی جس کوشش میں مصروف ہے اس کا خیال دل سے نکال دے۔ اگر کسی عوامی نمائندے نے ووٹرزکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تو عوام اس کابھرپور محاسبہ کریں گے۔خود مختار پاکستان کے بیانیہ کی کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔شفاف بنیادوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہی قومی امن کی ضمانت ہے۔ کسی بھی قسم کی  غیر جمہوری و غیر سیاسی  کوشش کی گئی تو عوامی ردعمل بھرپور ہو گا۔

انہوں نے کہا جو تکفیری عناصر سیاست کی آڑ میں  مذہبی منافرت جیسے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ان کی ملکی  سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔عوام ان چہرے کو پہچان لیں جو سیاست کو عوامی خدمت کا زینہ سمجھنے کی بجائے شدت پسندی کے دفاع کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا وطن عزیز میں امریکی سازشوں کے خلاف سب سے پہلی مضبوط آواز شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تھی۔وہ بیرونی مداخلت و امریکی ڈکٹیشن کے مکمل کاخاتمے اور شیعہ سنی اتحاد کے زبردست داعی تھے۔مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کی یاد میں ہر سال ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کرتی ہے۔شہید قائد کی 34 ویں برسی کے سلسلے میں 24 جولائی 2022  کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں مہدیؑ برحق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور ریاست آذاد جموں کشمیر کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے۔موسمی حالات کے پیش نظر برسی کے مقام میں ردو بدل کے فیصلے کا اختیار ہماری انتظامی کمیٹی کے پاس ہے۔جگہ کے حوالے سے کسی بھی متوقع تبدیلی کا اعلان تقریب کے انعقاد سے ایک روز قبل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری عبادت اور آئینی حق ہے اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔جلوس و مجالس کے اوقات کو بنیاد بنا کر مقدمات درج کرنا سراسر زیادتی ہے۔گزشتہ ستر سالوں میں آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ستر سال قبل طے کئے گئے وقت کی پابندی پر عمل ممکن نہیں۔انہوں نے کوئٹہ میں حلقہ بندیوں کو غیر منصفانہ اور ہزارہ برادری کا استحصال  قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حدبندیوں کے ذریعے ہزارہ برادری کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔الیکشن کمیشن اس عمل کا نوٹس لے اور ایسی حلقہ بندیوں کو روکنے کا حکم دے جس کا مقصد کسی خاص قبیلے یا مکتبہ فکر کی سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اشتراک عمل ہوا۔ایک ایسے اصولی چارٹراور راہ  پر دونوں جماعتیں باہم ہوئی ہیں جس کی منزل خود مختار اور باوقار پاکستان ہے۔ارض پاک میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کو ہم ایک آزاد ریاست کی خودداری کے منافی سمجھتے ہیں۔پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم سے سابق صوبائی وزیر قانون آغا محمد رضا، مرکزی عہدیدارن علامہ اقبال بہشتی ،ملک اقرار حسین، عارف الجانی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی،علامہ جان حیدری اورعلامہ عیسی امینی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree