عالم انسانیت نظام ولایتِ و امامت کے سائے تلے دین و دنیا کی سعادت حاصل کرسکتی ہے،علامہ مقصود ڈومکی

20 جولائی 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں عید غدیر کی مناسبت سے کوئز مقابلہ اور مضمون نویسی مقابلہ منعقد ہوا جبکہ چھوٹے بچوں نے واقعہ غدیر خم کے حوالے سے تصویری مقابلے میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خاص ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی آغا سہیل اکبر شیرازی اور عبدالہادی کاکڑ تھے۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عید غدیر انسانیت کی سب سے بڑی عید ہے کیونکہ الہی رہبر خدا کی سب سے بڑی نعمت ہے لہذا اعلان غدیر کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے دین کو مکمل کیا اور نعمتوں کو تمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلان غدیر بھلانے کے سبب امت مسلمہ زوال کا شکار ہوئی اعلان غدیر میں انسانیت کی قیامت تک قیادت و رہبری کی رہنمائی ہوئی۔ آج کی پریشان انسانیت کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل اعلان غدیر میں ہے عالم انسانیت نظام ولایتِ و امامت کے سائے تلے دین و دنیا کی سعادت حاصل کرسکتی ہے۔ یوم غدیر یوم فرقان ہے۔ یوم اللہ ہے۔ یوم تکمیل دین ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ عید غدیر منانے کا مقصد وارث غدیر سے تجدید عہد و تجدید بیعت ہے۔ حدیث غدیر اہل سنت کے ہاں مسلم حقیقت ہے۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree