اسلامی نظریاتی کونسل نے درود شریف کے معاملے پر متنازع فیصلہ دے کر پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی توہین کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

02 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے درود شریف کے معاملے پر متنازع فیصلہ دے کر پاکستان کے کروڑوں مسلمانوں کی توہین کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کو مسلکی اور فرقہ وارانہ کونسل میں تبدیل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور اراکین سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور وسعت نظری کا مظاہرہ کریں گے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعصبانہ فرقہ وارانہ سوچ کے حامل چیئرمین اور اراکین نے اس ادارے کو اسلامی نظریاتی کونسل سے فرقہ وارانہ تنگ نظر مسلکی نظریاتی کونسل میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل کے فیصلے پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل اپنے رویے اور اپنے فیصلوں پر تجدید نظر کرے ورنہ پاکستان کے کروڑوں اہل تشیع اور اہل سنت محبان اہلبیت اسلامی نظریاتی کونسل سے لاتعلقی کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی نالائقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں اہل تشیع کے لئے فقط ایک نمائندہ مقرر کیا ہے۔ آئینی اداروں میں اھل تشیع کو متناسب اور مناسب نمائندگی سے محروم کیا گیا ہے جس کے باعث یہ ادارہ اب مکمل طور پر متنازعہ ادارہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر اکثریت رائے سے فیصلے کرکے پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت یعنی اھل تشیع کے نقطہء نظر کو نظر انداز کیا گیا تو اسلامی نظریاتی کونسل اپنی حیثیت کھو دے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree