ایم ڈبلیوایم اور تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا،سید ناصرشیرازی

22 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اشتراک ملک ترقی و استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔اس انتہائی اہم معاہدے میں پاکستان کے بہترین مستقبل کا تعین کیا گیا ہے۔اس وقت پاکستان جن خطرات سے دوچار ہے اس میں سب سے زیادہ اہم داخلی بحران ہے۔ملک دشمن قوتوں نے پاکستان میں جمہوریت پر وار کر کے اس کے داخلی استحکام کو تباہ کرنے کی کوشش کی یے۔کوئی بھی خودمختار ریاست جب تک آزادانہ انداز میں اپنے فیصلے نہیں کرتی تب تک بحرانوں کا شکار رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حالیہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی بحرانوں سے چھٹکارے کا واحد حل ہماری ملی وحدت میں مضمر ہے۔اس سیاسی دستاویز میں جو اصول طے کیے گئے ہیں وہ ایک منظم مربوط اور مضبوط قوم کی تشکیل کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں۔یہ معاہدہ قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر اور شہداء کے خون سے وفا کی عملی شکل ہے۔ہم نے مل کر اس ملک کی داخلی و خارجی خودمختاری کو مضبوط بنانا ہے۔ہمارا یہ عمل ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بیانئے کی بھرپور تشہیر کے لیے گلی محلے میں رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور سب کو باہم کریں گےتاکہ مل کر وطن کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی حوالوں سے ہماری کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں لیکن جب تک اس قومی بیانیے پر اکھٹے نہیں ہوں گے تب تک کوئی ہیش رفت فائدہ مند ثابت نہیں ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree