امام خمینی نے امریکہ کو بدترین مکار قرار دے کر یہ ثابت کیا کہ انسانیت اور عوام کی بھلائی اسی میں ہے کہ اس کے حکمران امریکہ پر انحصار ختم کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

03 جون 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کا اسلام آباد میں برسی امام خمینی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ اپنے غلاموں کو امریکی نیشنل انٹرسٹ کے لئے استعمال کرتا ہے جس نے بھی امریکہ پر اعتماد کیا وہ ہمیشہ دھوکے میں رہا،امام خمینی نے امریکہ کو بدترین مکار قرار دے کر یہ ثابت کیا کہ انسانیت اور عوام کی بھلائی اسی میں ہے کہ اس کے حکمران امریکہ پر انحصار ختم کرے،ہمارے وہ حکمران جو اپنے آپ کو کمانڈو کہتے تھے امریکی وزیر خارجہ کے ایک ٹیلی فون کال پر ڈھیر ہو گئے،پاکستان کو امریکی جنگ میں جھونک کر قوم کو ایک دلدل میں پھنسایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم میں اس فکر کو عام کیا جانا چاہئے کہ ہم کسی کی غلامی کو برداشت نہیں کرینگے،پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ استعمار اور اس کے حواری اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے،ہر محب وطن پر فرض ہے کہ وہ قوم میں شعور پیدا کریں تاکہ آزادی کی حفاظت کے لئے وہ اپنا کردار ادا کریں، منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے  دوچار ہوگا،ہمیں تقسیم کرکے امریکہ اور اس کے حواری ملک کی سالمیت کی خلاف وار کرنے کی مکمل تیاری میں مصروف ہیں،ملک میں اتحاد بین المسلمین ہی استعماری سازشوں سے مقابلے کا اصل ہتھیار ہے،امریکہ نے جو طبقہ ہم پر مسلط کیا ہوا ان کیخلاف خاموشی ملک کو ایک ناقابل یقین نقصان سے دوچار کرے گا،پاکستان میں کمزور اور غلام حکمران امریکہ کی خواہش ہے تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو استعماری قوتوں سے آزادی کے لئے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے،یہ دنوں اور مہینوں کا کام نہیں جہد مسلسل کی ضرورت ہے،ہمارا پایہ تخت اس وقت اسلام باد میں نہیں واشنگٹن میں ہے ہم پر استعماری فیصلے مسلط ہو رہے ہیں،اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے یہ مغربی غلام سرگرم ہے،ہم اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،ہمارے پاس کھونے کو اب کچھ نہیں،ہم  مادر وطن کو کھونے نہیں دینگے ہم سب کچھ قربان کرینگے لیکن ان وطن فروشوں کو تسلیم نہیں کریں گے،ہم ایک آزاد قوم ہے آزاد جئیں گے آزاد مرینگے،لیکن امریکی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree