علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعزازمیں علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کی جانب سے عشائیہ، عالمی اسلامی رہنماؤں کی شرکت

28 مئی 2022

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس علماء امامیہ کے سربراہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رکن علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں بین الاقوامی مذہبی اسکالرز، اسلامی تحریکوں اور اداروں کے رہنماوں نے خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں جامعة اهل اہلبیت کے بانی علامہ الشيخ عبد الحميد البخشی اور ان کے نائب الشیخ عبدالمحسن البخشی و مدرسین کے علاوہ الولایہ انسٹیٹیوٹ حجاز کے سربراہ الشيخ محمد البحرينی، تیار الوفاء الإسلامی بحرین کے مرکزی رہنماء سید مرتضیٰ السندی، جمعیت العمل بحرین کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر راشد الراشد، تاجکستان سے السید محمود، عراق سے ڈاکٹر ابو زھراء، یمن کے تہران میں سفیر السید ابو غدیر، شام سے علامہ شیخ جواد امین و علامہ سید حسین جواد اور معروف عرب تجزیہ نگار شیخ حسین کریمو، لندن مین مقیم مذہبی اسکالر جناب علامہ غلام حر شبیری، مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، شیخ عادل مہدوی اور سید شیدا حسین جعفری نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree