وطن عزیز کے ہر شہرمیں امریکی مداخلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہر باشعور،باضمیر، خوددار،غیرتمند اور محب وطن کا اخلاقی فریضہ ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

16 اپریل 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وطن عزیز میں شیطان بزرگ امریکا کی بیجا مداخلت کے خلاف ملت پاکستان کو اپنے گھروں سے نکلنے اور صدائے احتجاج بلند کرنے کی تاکید کی ہے ۔

اپنے تازہ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے ہر شہرمیں امریکی مداخلت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہر باشعور،باضمیر،
خوددار،غیرتمند اور محب وطن کا اخلاقی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات ملک بھرمیں ہونے والے احتجاج میں شرکت کرکے وقت کے دجال امریکہ پر یہ واضح کرناہوگا کہ پاکستانی قوم ‎#امپورٹڈ_حکومت _نامنظور قرار دیتی ہے اور مداخلت کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree