فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہر باضمیر انسان کا فرض ہے کیونکہ اسرائیل نے ایک مظلوم قوم کے وطن پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

12 اپریل 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ، سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام 17 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی سالانہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہر باضمیر انسان کا فرض ہے کیونکہ اسرائیل نے ایک مظلوم قوم کے وطن پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کروں گا۔اس موقع پر ملکی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree