علامہ راجہ ناصرعباس کی پتوکی میں باراتیوں کے ہاتھوں محنت کش کی مبینہ ہلاکت اور سکھر میں پوجا کماری کے قتل کی پرزور مذمت

23 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پتوکی میں باراتیوں کے ہاتھوں محنت کش کی مبینہ ہلاکت اور سکھر میں پوجا کماری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہیں۔ پتوکی کا واقعہ معاشرتی بےحسی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔معاشرتی اقدار کی تنزلی کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور تربیت کا فقدان ہے۔ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر بدترین تباہی کے راستے پر چل نکلا ہے۔نئی نسل  کی اصلاح کے لیے خاندان، تعلیمی اداروں، اہل علم حضرات اور مسجد ومنبر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان لڑکیوں کا اغواء جنسی زیادتی کے واقعات اور قتل و غارت کی کارروائیاں معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔ لاقانونیت کا یہ منظر ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ادارے آخر کیوں تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ظلم کا راج اور عدل و انصاف مفقود ہو وہ معاشرہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔پتوکی اور سکھر کا واقعہ ظلم کی بدترین مثال ہے۔اس طرح کے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو جب تک عبرتناک انجام سے دوچار نہیں کیا جاتا تب تک ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حقیقت کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree