آیت اللہ محمدی رے شہری کی رحلت پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری و دیگر ایم ڈبلیوایم قائدین کا اظہار افسوس

22 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) حرم حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی ؑ کے متولی آیت‌الله محمد محمدی رے شہری تہران کے خاتم الانبیاء ؐ ہسپتال میں رحلت کرگئے۔ان کی عمر 75 سال تھی۔مرحوم جيد عالم دین اور اسلامی انقلاب کے سرگرم رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ان کی ناگہانی وفات پر سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قائدین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تمام عالم تشیع آیت الله محمدی رے شہری کے انتقال پر ملال پر سوگوار ہے ،ان کا انتقال ملت تشیع کے لئے عظیم صدمہ ہے ،تمام ملت اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حضور تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ آیت اللہ محمدی رے شہری اسلامی جمہوریہ ایران کے قیام کے بعد پہلے وزیر اینٹلی جنس مقرر ہوئے۔آیت‌الله محمدی رے شہری نمائندہ ولی فقیہ اور مجلس خبرگان کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ وہ دار الحدیث  اور دانشگاہ قرآن و حدیث کے مدیر اور متعدد کتب کے مؤلف بھی تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree