مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے متنازع یکساں نصاب کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی حمایت کا اعلان کردیا

11 مارچ 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے متنازع یکساں نصاب کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ میں علامہ حسنین گردیزی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک میں جاری حالیہ سیاسی افراتفری پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شرکاء اجلاس نے یکساں نصاب تعلیم کو متنازعہ قرار دے دیتے ہوئے اس کے نفاذ سے مذہبی رواداری کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔مجلس علماء شیعہ نے نصاب پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیاکہ یکساں نصاب ملت جعفریہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہونے والی قومی شیعہ کانفرنس کی مجلس علماء شیعہ بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے سانحہ پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دینےاور مستقبل میں دہشت گردی کے واقعات روکنے کے لیےٹھوس اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تکفیریت دھشت گردی کی اصل بنیاد ہے اسے مملکت خداداد پاکستان میں قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے۔مجلس علماء نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مشکوک اور غیر سفارتی نقل و حرکت پر تشویش ظاہر کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree