راشن مہنگا، کرایوں میں اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

21 فروری 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے، غربت کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، سانحہ تلمبہ ملک کے لیے ایک بدنما داغ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری علامہ اقتدار حسین، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، غلام اصغر تقی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت افراتفری کا ماحول ہے، غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے لیے بم کے مترادف ہے، راشن مہنگا، کرایوں میں اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب کو خودکشی پر مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ تلمبہ پاکستانی قوم کے لیے بدنما داغ ہے، ابھی سیالکوٹ سانحے کے زخم تازہ تھے کہ یہ دوسرا افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا، غربت کے باعث روز بروز جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور ملک میں انارکی کی فضا پیدا ہو رہی ہے، اپوزیشن اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے، عوام کا کسی کو خیال نہیں، بلدیاتی الیکشن میں ملتان سے میئر کا الیکشن لڑیں گے اور مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی، انجینیئر سخاوت علی، وسیم زیدی، علی رضا بخاری، اجمل شاہ، صفدر حسین خان اور طاہر خورشید موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree