منتظرین امام زمانہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعليم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں، علامہ مقصود ڈومکی

18 فروری 2022

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی دوست خان گولاٹو میں منعقدہ جشن مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولا علی کی ذات معیار حق ہے آپ نے مظلومانہ زندگی گذاری۔ آپ جن انسانوں کی تربيت کی وہ تاریخ انسانی کے عظيم کردار قرار پائے مالک اشتر، عمار یاسر، میثم تمار، حجر بن عدی، عثمان بن حنیف جیسے باکردار ساتھی جنہوں نے اپنے پاکیزہ کردار اور عظيم اخلاق سے تاریخ انسانی پر گہرے نقوش مرتب کیے۔ ان کا پاکیزہ کردار آج بھی بشریت کے لئے رہنما ہے۔

انہوں نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ کو چاہیے کہ وہ اپنی تعليم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ دیں۔ اپنے کردار کو سلمان ابوذر مالک اشتر اور میثم تمار کے سانچے میں ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ نصاب میں شیعہ مکتبہ فکر کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ ملت جعفریہ اس ظلم اور زیادتی پر خاموش نہیں رہے گی۔ متنازعہ نصاب کے ذریعے شیعہ طلبہ پر ان کے دینی عقائد کے خلاف تعلیمات مسلط کی جا رہی ہیں جو ظلم ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے ملت کے حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں صوفی پہلوان فقیر کے پوتے سائیں ریاض حسین اور علی دوست خان نے صوفی پہلوان فقیر کی شاعری پر مبنی کتاب دعوت العشق مقصود علی ڈومکی کو ھدیہ کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree