امام علی نقی ؑ نے تبلیغ کے عصری تقاضوں کے مطابق اسلامی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، علامہ راجہ ناصرعباس

07 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام دہم حضرت امام علی بن محمد النقی الہادی علیہ السلام  کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئمہ اظہار علیہم السلام کا طرز زندگی امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔عالمی استعماری سازشوں سے نبردآزما ہونے کے لیے چہاردہ معصومین علیہم السلام کی حکمت و بصیرت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امام علی نقی ع جرات و استقامت کا استعارہ ہیں ۔وہ اپنی ساری زندگی دین اسلام کے دفاع کے لیے ڈٹے رہے۔

انہوں نے اپنے 34سالہ دور امامت میں عقائد، تفسیر، فقہ اور اخلاق کے متعدد موضوعات سے اپنے محبین کو روشناس کرایا۔امام برحق شدید ترین گھٹن کے دور میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے پرچار میں مصروف رہے۔ انہوں نے تبلیغ کے عصری تقاضوں کے مطابق اسلامی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ حاکم وقت نے امام برحق کو زہر دے کر شہید کیا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ حق و سچ کے طرفدار ظاہری دنیا سے پردہ کر کے بھی باضمیر لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ظالم تخت و تاج کے مالک ہو کے بھی اس دنیا سے رسوا و ذلیل ہو کر جہنم کی راہ پر چلے جاتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree