علامہ راجہ ناصرعباس کا آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانیؒ کی رحلت پر اظہار تعزیت

01 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)عالمِ باعمل، فقیہِ زمانہ، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ بقضائے الہیٰ رحلت فرما گئے ۔ عظیم المرتبت مرجع تشیع کی رحلتِ جانگذار پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree