ایم ڈبلیوایم کے مرکزی شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اسلام آبادمیں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

04 جنوری 2022

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے اسلام آباد میں ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔ورکشاپ میں ملک بھر سے ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری تعلیم صاحبان سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی، ورکشاپ میں ملک کے نامور لیکچراراور پروفیسرز نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ آخر میں شرکاء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم اور سینئرٹرینر وایجوکیشنل اسپیشلسٹ برادر نثار علی فیضی نے ورکشاپ کے شرکاء سے ٹیم بلڈنگ سکلزاور ہائی لیول تھنکنگ ٹیکنیکس کے موضوع پر سےسیشن سے خطاب کیا۔ڈاکٹر ساجد سبحانی نے آئیڈیل ایجوکیشن سسٹم کے لوازمات اور اس کی خصوصیات پر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار نے اساتذہ کو بطورایمپلائی درپیش مسائل اور نیٹ ورکنگ کے موضوع پرجبکہ مرکزی رہنما و رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال حسین بہشتی نے تحصیل علم اور انسان کے کمال کا سفر کے موضوع پرشرکاءسے خطاب کیا۔

ورکشاپ میں معروف ایجوکیشنسٹ ڈاکٹر سید امتیاز رضوی نے دینی و دنیاوی تعلیم میں فرق اور معاشرے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں سےمتعلق سیر حاصل گفتگو کی ،اے لیو ل ٹیچر و سینئرٹرینر سر خضر عباس نے ’’ایک بہترین استادکی خصوصیات ‘‘ پرشرکاء ورکشاپ کو انٹریکٹو سیشن دیا۔

راولپنڈی /اسلام آباد کے ایجوکیشنل اسپیشلسٹ سر مزمل بزدار نے Lessonپلاننگ کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاء کو بریف کیا۔موٹیویشنل اسپیکر سر زین حسن نے ورکشاپ کے شرکاء سے بچوں کے کلاس روم میں برتائو کے مسائل پرٹریننگ دی۔الف ب پ کے سربراہ برادر ثقلین نے یکساںنصاب تعلیم کو درپیش چیلنجز پر شرکاء کو بریفنگ دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree