سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

16 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ آرمی پبلک سکول کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم جانوں سے خون کی ہولی کھیلنے والے درندہ صفت عناصر انسانیت کے مجرم ہیں۔ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستانی قوم نے دیں ہیں۔ستر ہزار لاشوں کا تحفہ دینے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت شہداءکے خون سے غداری اور سوگواران کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا سولہ دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ وطن عزیز کے دشمنوں نے کم سن بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر اپنے وحشیانہ عمل سے یہ ثابت کیا کہ وہ انسانی جذبوں سے مکمل طور ہر عاری ہیں اور کم ظرفی کی کسی بھی سطح تک جا سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد قوم جس طرح دہشت گردوں کے خلاف یک زبان تھی آج بھی اسی وحدت و اخوت کی ضرورت ہے۔کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات، اسیران کی رہائی اور دہشت گردوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کی بندش جیسے فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور ان کی کسی صورت تائید نہیں کی جا سکتی۔ہمیں ثابت کرنا ہو گا کہ ایک ایٹمی طاقت مٹھی بھر شرپسند وں کے ہاتھوں یرغمال بن کر اپنے عالمی وقار کو داؤپر نہیں لگا سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے سانحہ اے پی ایس کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفتر میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree