وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادرانصر مہدی کی والدہ محترمہ بقضائے الہیٰ انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازجنازہ شاہ جیوانہ جھنگ میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی سمیت مختلف مذہبی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
مرحومہ کے انتقال پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی قائدین سید ناصرشیرازی، علامہ مختارامامی، آغا رضا، علامہ شفقت شیرازی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی، ملک اقرار حسین، نثارفیضی ودیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
رہنماؤں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ رب کریم کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ وہ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان خصوصاً برادرانصر مہدی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین