طالبان دہشت گردوں کے مذاکرات کے خلاف قراردادکی منظوری قابل ستائش اقدام ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

20 نومبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے سندھ اسمبلی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وفاقی حکومت کے مذاکرات کے خلاف قرار داد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا راستہ روکنے اور آئین کی بالادستی کے لیے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو واضح اور ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس نازک صورتحال میں جرات مندانہ موقف اپنا پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہر محب وطن کی ترجیح ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ان شدت پسند عناصر سے قطعاَ کوئی رعایت نہیں برتی جا سکتی جنہوں نے ہمارے سکول جانے والے معصوم بچوں کو ذبح کیا ہے۔جنہوں نے مختلف شعبوں کے ماہرین کو چن چن کر قتل کیا۔جنہوں نے ہمارے مساجد، امام بارگاہوں، میلاد النبی اور مجالس کی تقریبات میں خون کی ہولی کھیلی۔ وہ قوتیں جو پاکستان کے آئین اور وجود کی کھلم کھلا مخالفت کرتی ہیں ان کے ساتھ  مذاکرات کا فیصلہ دانش و بصیرت سے عاری اقدام ہے۔معمولی سا سیاسی شعوری اور جمہوری وژن رکھنے والا شخص بھی ایسے کسی فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا وقار اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمیں ہر شے پر مقدم ہیں اور ہر اس فیصلے کی مکمل طور پر تائید کی جائے گی جس سے وطن عزیز کے دشمنوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree