حکومت اور اداروں کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ اسی ہزار شہداء کا خون معاف کر دیں؟؟علامہ مقصود ڈومکی

13 نومبر 2021

وحدت نیوز(کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندہ کوٹ میں ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی اور مولانا سید باقر شاہ شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم نے قصاص کو حیات انسانی کا سبب بتایا ہے۔ اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی اپنے مظلوم شہداء کے لئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ بوڑھا باپ وہ بوڑھی ماں جس کا جوان بیٹا مارا گیا وہ یتیم بچہ جس کا باپ قتل ہوا اسے انصاف چاہیے۔ شہداء کے قاتل دھشت گردوں سے مذاکرات مظلوموں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔حیرت ہے جس وزیر اعظم کو کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے بے کس وارث بلیک میلر نظر آرہے تھے آج وہ کس طرح دھشت گردوں اور شرپسندوں کے آگے سرینڈر ہو چکا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو کس نے حق دیا ہے کہ وہ اسی ہزار شہداء کا خون معاف کر دیں۔ چیف جسٹس اور اعلیٰ عدالتیں وارثان شہداء کی آھوں اور سسکیوں کو سنتے ہوۓ اسی ہزار شہداء کے قائل دھشت گردوں کے لئے عام معافی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی مکمل آشیر واد سے کالعدم تنظیمیں ایک دفعہ پھر ملک بھر میں شر بکھیرنے اور فتنہ انگیزی کرنے کے لئے ملک گیر فتنہ مہم پر ہیں سندھ حکومت کالعدم ٹولے کے شیڈول فور مجرموں کے دورہ سندھ کو روکے۔ جن کے نام نیکٹا کے دھشت گردوں کی لسٹ میں ہیں ان کا کسی اجتماع میں شریک ہونا قانونا جرم ہے مگر وہ سرعام جلسے کر کے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree