وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین نے برادر زاہد مہدی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا نیا مرکزی صد رمنتخب ہونے پر تبریک و تہنیت کا اظہار کیا ہے۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نئے میر کارواں زاہد مہدی کوالہیٰ ذمہ داری کے حصول پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔فکری و نظریاتی نوجوانوں کا جوش و ولولہ قوم کی رگوں میں تازہ خون کی مانند ہے۔مجھے آئی ایس او کے نوجوانوں پر رشک آتا ہے جنہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی استقامت، بصیرت اور حکمت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ آئی ایس او کا ہر نوجوان میرے سر کا تاج ہے اور میں آپ سب کے لیے ہمیشہ سے دعاگو ہوں۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و رکن مرکزی نظارت آئی ایس او علامہ سید احمد اقبال رضوی نے برادر زاہد مہدی کوامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ۵۰ واں میر کارواں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ برادر زاہد مہدی کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور امید کرتا ہوں کہ ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور اپنے وطن کے دفاع کے لیے خدمات سرانجام دینےکے لیے ہمہ وقت تیار ہوں گے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نومنتخب صدر زاہد مہدی کو میرکارواں منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قوم کے نظریاتی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ اور ہمارے لیے قابل فخر ہیں۔آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے دوران زیارات مقامات مقدسہ پر ہونے کی وجہ سے شرکت سے محروم رہا تاہم آئی ایس او کے تمام احباب دعاؤں میں یاد رہے۔