زائرین اور عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک کا ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا،تحریک انصاف اپنی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اپنی حمایت کھو رہی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

01 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(کربلا معلیٰ)  سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکربلائےمعلیٰ سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عراق سے واپس آنے والے زائرین کو پاکستان میں ائیرپورٹس پر درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا کے نام پر شیعہ زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کے لیے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے، زائرین کا کورونا منفی ہونے کے باوجود 24گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھنا ناانصافی ہے،مختلف حیلوں بہانوں سے ملت تشیع کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک بھر کے ائیرپورٹ امام بارگاہیں بن جائیں گے،کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہئیے،عمران خان کے بددیانت وزراء اسے تنہا کر کے رکھ دیں گے،تحریک انصاف اپنی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اپنی حمایت کھو رہی ہے،زائرین اور عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک کا ذمہ داروں کو حساب دینا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree