دارالحکومت میں داعشی دہشت گردوں کے حامی ایک دفعہ پھر سر گرم عمل ہو چکے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

20 ستمبر 2021

وحدت نیوز(بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر ملک دشمن تکفیری دہشت گرد گروہ متحرک ہوگئے ہیں اور وہ ریاستی اداروں کو دھمکیاں دے کر لاقانونیت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہزار شہدائے وطن کی قربانیوں کے بعد پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا بعض عناصر ایک مرتبہ پھر ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ حکومت ملک بھر میں اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دارالحکومت میں داعشی دہشت گردوں کے حامی ایک دفعہ پھر سرگرم عمل ہو چکے ہیں جو ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، ایپکس کمیٹی نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا فی الفور نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتل دہشتگرد ٹولے کے لئے عام معافی کا اعلان کر کے وارثان شہدا کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree