سکردو، مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی و ضلعی کابینہ کا اجلاس، مرکزی قائدین کی خصوصی شرکت

18 ستمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں صوبائی و ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ احمد علی نوری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ نئیر عباس مصطفوی،سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی غلام عباس اور مولانا جان حیدری نے اظہار خیال کیا ۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی،مرکزی سیکریٹری روابط انصر مہدی ، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی،پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ علامہ اکبر علی رجائی، سابق ممبر جی بی اسمبلی حاجی رضوان علی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شیخ علی محمد کریمی،ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور دیگر صوبائی و ضلعی ذمہ داران شریک ہوئے۔اجلاس کے آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی کے والد محترم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree