قائداعظم محمد علی جناحؒ نےجو وطن بنایا وہ مسلکی نہیں بلکہ مسلم پاکستان تھا ،علامہ مقصودڈومکی

11 ستمبر 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد)سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے قوم کو انگریز کی غلامی سے نجات دلائی اور پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ کے نعرے کے تحت اسلام کے نام پر ایک ملک قائم کیا۔ قائد کا پاکستان مسلکی پاکستان نہیں تھا بلکہ مسلم پاکستان تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی جو اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر تھا۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی مخالفت کرنے والوں نے اس عظیم قائد کے خلاف بھی تکفیری نعرے بلند کئے وہ آج بھی تکفیری سوچ اور نعروں کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پھیلا رہے ہیں ہمیں متحد ہو کر نفرتوں کے سوداگروں کو شکست دینی ہوگی جو قائد اعظم کے پاکستان کی شناخت پر حملہ آور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے باوفا بیٹے ان کی اس مقدس امانت وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کے محافظ ہیں اور قائد نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر کریں گے۔ہم قائد اعظم کی 73 ویں برسی پر بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی روح سے عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عزت و سربلندی کے لئے جدوجہد کریں گے اور وطن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree