وحدت نیوز(ہری پور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اور مرکزی وفد نے الگ الگ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ سید وحید کاظمی کے والد محترم کے انتقال پر ہری پور میں اظہار افسوس اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،ایم ڈبلیو ایم وفد میں مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال حسین بہشتی،مرکزی رہنما ملک اقرار، مرکزی رہنما نثارعلی فیضی اور سنٹرل سیکرٹریٹ کے مسئول ارشادحسین بنگش شامل تھے۔
ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی سید وحید کاظمی گھر جاکر تعزیت کی۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی سے خیبر پختون خواہ کے صوبائی وزیر شاہ محمد نے ٹیلی فون پر تعزیت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ علامہ وحید کاظمی کے والد حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے روزعاشور انتقال کرگئے تھے۔