لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائدؒ کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ ’قران و اہلبیتؑ انفرنس‘‘ ایک تاریخی اجتماع ہو گا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا، نثار فیضی

16 جولائی 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33 ویں برسی کے انتظامات کے حوالے سے کور کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین نثار فیضی کی زیر صدارت  منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین سمیت راولپنڈی و اسلام آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرلز نے بھی شرکت کی۔

نثار فیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کا اس سال انعقاد اسلام آباد کی بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہو رہا ہےاس لیے ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کی  ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ برسی کی تقریب کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس اپنے تعاون کو یقینی بنائے۔ اس سلسلے میںضروری تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برسی میں شرکت کے لیے پورے ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علما، کارکنان سمیت سیاسی ،سماجی اور صحافتی  شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔عارف حسینی نے وحدت و اخوت کی جس فکر کا پرچار کیا تھا اس کا عملی مظاہرہ ہر سال شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر بھرپور طریقے سے کیا جاتا ہے۔یکم اگست کو لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں  بعنوان’’قران و  اہلبیت ؑ کانفرنس‘‘ایک تاریخی اجتماع ہو گا جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree