وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف صحافی علمدار حسین کے والد کے انتقال پرسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ان سے تعزیت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، نثار فیضی ،آغا محمد رضا ، مولانا ضیغم عباس، مولانا عبد الخالق اسدی صاحب ۔ مولانا ارشاد علی۔ ملک اقرار حسین، مولانا شبیر بخاری اور مولانا وحید کاظمی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔