وزیر اعظم کا امریکاکودندان شکن اور واضح موقف ہی محب وطن پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہے، اسدعباس نقوی

25 جون 2021

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی نے امریکی ڈرون حملوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کے دِلوں کی ترجمانی کی ہے، ایسا دندان شکن اور واضح موقف ہی محب وطن پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہے۔

لاہور میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سے قربت کی قیمت ستر ہزار پاکستانیوں نے اپنا خون بہا کر چکائی، دہشت گردی کے باعث معیشت کی تباہی ظلم کی الگ داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکمت عملی کو طاقتور پاکستان اور مضبوط پاکستان کبھی راس نہیں آ سکتا، امریکی ہمیشہ کمزور پاکستان کے خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باوقار اور خودمختار ریاست تشکیل دینا ہوگی، ایبسولوٹلی ناٹ کا نعرہ ہر پیر و جوان کی زبان زد عام ہے۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دے کر انقلابی فکر کی ترجمانی کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree