ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین اور اتحاد امت میں امام خمینی ؒ کا کردارکے عنوان سے ویب نار آج منعقد ہوگا

10 جون 2021

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ اطلاعات و نشریات نے  انقلاب اسلامی کے بانی آیت اللہ العظمٰی امام خمینی ؒ کی 32ویں برسی کی مناسبت سے مسئلہ فلسطین اور اتحاد امت میں امام خمینی ؒ کا کردار" کے عنوان سے آن لائن ویب نار (Webinar)کا اہتمام کیا ہے جو (آج) 10جون بروز جمعرات شب 08.30پر زوم اور فیس بک پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ویب نار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا،پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور،فلسطین سے حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی، سینئر صحافی و اینکر پرسنز امیر عباس، مظہر برلاس، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر معراج الہدی اظہار خیال کریں گے جبکہ  میزبانی کے فرائص ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی سرانجام دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree