وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان اور بزرگ قومی شخصیت علامہ عباس کمیلی مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی کو ہم سے بچھڑے 2 برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے ۔ اللہ رب العزت علامہ صاحب کہ درجات بلند کرے ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی نے مشکل اور نامساعد حالات میں کراچی سمیت کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملک کے دیگر علاقوں کے مومنین کی بہت خدمت کی اور اپنا جوان سال بیٹا بھی راہ خدا میں قربان کیا لیکن ملی امور سے کبھی غافل نہ رہے، اتحاد بین المسلمین ھو یا اتحاد بین المومنین علامہ عباس کمیلی ہرمیدان میں فعال رہے خاص کر آخری 20 سال میںان کی قومی امور میں فعالیت ناقابل فراموش تھی۔