وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ وزیر مملکت برائے سیاسی امور ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ، مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ علامہ اعجاز بہشتی اور انجینئر مہر سخاوت مہر بھی موجود تھے ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطین اسرائیل کشیدگی اور پاکستان کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔