خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے والا اسرائیل آج قابل تسخیر ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

08 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی)تحریک آزادی القدس کے تحت کراچی میں عظیم الشان یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رح نے القدس کے مسئلے کو دنیا میں اجاگر کیا ،دنیا کو یہ بتانے والا ملک کے اسکا دفاع ناقابل تسخیر ہے وہ آج قابل تسخیر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کا دن فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ،یوم القدس نے یہ جذبہ پیدا کردیاکہ اب کوئی اس قابض ملک کو تسلیم نہیں کرے گا ۔

آئی ایس او کو سلام پیش کرتا ہوں، رہبر معظم نے ایک جملہ کہا تھا کہ آئندہ پچیس سالوں میں قابض ملک اسرائیل ختم ہوجائےگا اور ہم بیت المقدس میں نماز پڑھینگےانشاءاللہ وہ وقت بہت نذدیک ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree