وحدت نیوز (اسلام آباد) سابق صدر مملکت اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون، آصف زرداری نے علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے 2018 کے انتخابات کے بعد پہلی بار براہ راست رابطہ کیا ہے۔
آصف زرداری نے کورونا سے صحت یاب ہونے پر علامہ راجہ ناصرعباس کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آصف علی زرداری نے ضمنی انتخاب این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان 2018 کے بعد پہلا بار باقاعدہ رابطہ ہواہے۔