دنیا بھر کی تمام اقوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں ،علامہ مقصود ڈومکی

27 اپریل 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں کہ جن کی سرزمین پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کیا ہے اور فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں لہذا دنیا بھر کی تمام اقوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کریں ،بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے یوم القدس کے موقع پر تحریک آزادی فلسطین و مسجد اقصی کی راہ میں اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل سے مالا مال بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہیں آج بھی پینے کا صاف پانی تعلیم صحت اور روزگار میسر نہیں۔ بنیادی حقوق سے محروم علاقوں کی ترقی پر حکومت توجہ دے۔

 انہوں نے کہا کہ سی پیک سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات بلوچستان کے اندر نظر آنے چاہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ ہم فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کے عوام کے درد کو سمجھتے ہیں ان شاء اللہ فلسطین فاؤنڈیشن کی گول میز کانفرنس میں نیشنل پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد شریک ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے بلند و بالا دعووں کے باوجود آج بھی بلوچستان کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گوادر کی ترقی کے دعوے دار اب تک گوادر کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ایران بارڈر پر موجود عوام کا ذریعہ معاش بارڈر تجارت سے وابستہ ہے لہذا انہیں قانونی تجارت کرنے کا حق دیا جائے.آئے روز بارڈر کی بندش سے لوگوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے ہم نوجوانوں میں تعلیم کا فروغ چاہتے ہیں کیونکہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی کی بنیاد ہے۔ اس لئے میں نے اپنے علاقے میں لائبرریاں قائم کی ہیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جناب رحمت صالح بلوچ کو لائبریریز کے لئے کتب کا ایک سیٹ ھدیہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree