تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے، علامہ مقصودڈومکی کی پی این پی مینگل کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے گفتگو

25 اپریل 2021

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سر زمین کی بقا کے لئے لڑ رہے ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے کہ فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلوچستان سمیت ملک بھر سے جو افراد غائب ہوئے ہیں انہیں جلد بازیاب کرایا جائے۔

اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے 5128 ایسے افراد لاپتہ ہیں کہ جن کی باضابطہ طور پر لسٹ ہم حکومت کو دے چکے ہیں مسنگ پرسن چاہے ملک کے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق ہو ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں کراچی میں جاری مسنگ پرسن کے دھرنے میں بی این پی مینگل کا اعلیٰ سطحی وفد اظہار یکجہتی کے لیے شریک ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی رواداری ضروری ہے اس سلسلے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتی ہیں ہمیں ان کے آلہ کاروں سے ہوشیار رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ القدس کانفرنس میں بی این پی مینگل کا اعلی سطحی وفد شریک ہوگا. اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں بلوچ تاریخ کے حوالے سے کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree