روزہ خداوند تبارک و تعالی کی عبادت اور بندگی کا نام ہے جو ضیافت الہی کا سبب ہے،علامہ مقصود ڈومکی

17 اپریل 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) ماہ مبارک رمضان کے سلسلے میں جامعۃالمصطفی خاتم النبیین جیک آباد میں وارثان شہدا کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان اللہ کا مہینہ ہے جس میں تمام انسان اللہ رب العزت کے مہمان ہیں روزہ خداوند تبارک و تعالی کی عبادت اور بندگی کا نام ہے جو ضیافت الہی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کا روزہ عظیم عبادت اور خوشنودی خدا کا باعث ہے۔ ماہ مبارک رمضان میں قران کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی کے ذریعے ہمیں کردار سازی پر توجہ دینی چاہئے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو چاہئے کہ روزانہ تلاوت قرآن کریم اور قرآن فہمی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کریں۔

 انہوں نے کہا کہ شہدا محفل انسانی کی شمع ہیں جو اپنے خون کا نذرانہ دے کر انسانی معاشرے کو روشن رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ان شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے کہ جنہوں نے حسینیت کی راہ میں اور عشق امام حسین علیہ السلام میں اپنے مقدس لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے مزار قائد کے سائے میں بیٹھی ہوئی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی فریاد کو سنیں۔ ریاست ماں ہوتی ہے جسے اپنے شہریوں کے ساتھ شفقت سے پیش آنا چاہئے۔

اس موقع پر تقریب سے انجمن سپاہ علی اکبر کے ناظم اعلی راجہ سید ریاض علی شاہ بخاری اور مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وائس پرنسپل علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree