وحدت نیوز(نصیر آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی پی او نصیر آباد عبدالحئی عامر بلوچ سے ملاقات کی۔ اور انہیں بلوچ تاریخ کے حوالے سے اپنی تحقیقی کتاب اور کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں کتاب کی اہمیت اور افادیت برقرار ہے۔کتاب اور قلم ترقی اور سربلندی کی علامت ہیں نوجوان نسل کو فیس بک اور واٹس اپ سے نکل کر کتاب کے مطالعے کو اپنی معمولات زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچوں کی تاریخ میں حلب سے ان کی ہجرت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسے دفتر شعر میں بڑے اہتمام سے بیان کیا گیا ہے یہ ہجرت ان کے حسینی کردار اور سوچ کی عکاس ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی عبدالحئی عامر بلوچ نے قیمتی کتب کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کتاب انسانی شعور اور علم میں اضافے کا باعث ہے۔ اس موقع پر ضلع نصیرآباد میں سیکورٹی کے بعض امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما سید عبدالقادر شاہ اور سید شبیر علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔