نائب امام کی قیادت میں اھل حق ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

29 مارچ 2021

وحدت نیوز(گڑھی خیرو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان تعلقہ گڑھی خیرو کے زیراہتمام درگاہ سید یقین شاہ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر جشن میلاد امام زمانہ علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔جشن میلاد سے مدرسہ جامعۃ المصطفی خاتم النبیین کے وائس پرنسپل علامہ حاجی سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی خیرو کے رہنما سید علی شاہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام پر عقیدہ امت مسلمہ کا متفقہ اور مسلمہ عقیدہ ہے۔ قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین نائب اور خلیفہ کے طور پر امام مہدی علیہ السلام کا ذکر کثرت سے احادیث میں ملتا ہے وہ عظیم شخصیت کہ جو دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گی اور دنیا سے ظلم اور بربریت کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے عالمی حالات ایک عظیم واقعے کی خوشخبری دے رہے ہیں اہل حق منتظرین امام زمانہ عجل اللہ فرجہ وقت کے فرعون کی تمام تر سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود عالمی قوت بن چکے ہیں۔ یہ عالمی انقلابی تحریک عالمی استکباری قوتوں کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے۔ تیزی سے تشکیل پاتی عالمی انقلابی تحریک ایک عالمی انقلاب کی نوید دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نائب امام کی قیادت میں اھل حق ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لئے زمینہ سازی کر رہے ہیں۔ خدا کا وعدہ سچا ہے عنقریب مستضعفین کے ہاتھوں مستکبرین کو عبرتناک شکست ہوگی اور خدا کی زمین پر خدا کا نظام نافذ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree