ہمارے اتحاد واخوت کی طاقت سے ان عناصر کو شکست فاش ہو گی جو ارض پاک میں مایوسیوں کا غلبہ چاہتے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

06 مارچ 2021

وحدت نیوز(سیالکوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ ڈنگہ شریف گوندل روڈ میں کشمیر و فلسطین کانفرنس و چہلم شہدائے مچھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف ملت تشیع میں مایوسیاں پیدا کرنا ہے۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے بدگماں کر کے ہماری طاقت کو توڑنا چاہتے ہیں۔کربلائی فکر کے وارثین ولائیوں اور حسینیوں کا خوبصورت گلدستہ ہیں۔ولایت کے ماننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی انہوں نے کہا کہ پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالم بشریت میں امیدوں کے چراغ ہم نے جلانے ہیں۔ضیاالحق نے جو فتنے کے بیج بوئے اس کی باقیات ان بیجوں کی آبیاری میں مصروف ہے۔ضیا الحق کے دور میں تکفیریت نے زور پکڑا اور ہم سے ہمارے شہید قائد کو چھین لیا گیا۔ہمارے اتحاد واخوت کی طاقت سے ان عناصر کو شکست فاش ہو گی جو ارض پاک میں مایوسیوں کا غلبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ظالمین کے خلاف ہمیں مظلوموں کی مضبوط آواز بن کر زندہ رہنا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree