وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پا کستان کی شوریٰ عالی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں دیگر اہم قومی وملی معاملات کے ساتھ تنظیم کے موجودہ دستور کو جامع قرار دیتے ہوئے اسی بات کو سراہا کہ تنظیم کے تمام دستوری ادارے اسکی اصل روح کے مطابق عمل پیرا رہیں۔
نیز اس بات کی وضاحت کی گئی کہ دستورمیں سیکرٹری جنرل کے انتخابات کا جو طریقہ درج ہے وہ بالکل درست ہے اور سیکرٹری جنرل کے دو بار سے زیادہ انتخاب پر کوئی پابندی آغاز سے ہی موجود نہیں رہی ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی شوریٰ عالی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور اوراداروں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بطور مرکزی ترجمان اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
اجلاس میں مشترکہ طور پر افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔