مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات مجلس وحدت مسلمین کے تحت تین روزہ میڈیا ورکشاپ اختتام پزیر، ملک کے نامور صحافی ، اینکرزاور تجزیہ کاروں کی شرکت

01 مارچ 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ 3روزہ میڈیا ورکشاپ باحسن وخوبی اختتام پزیر ہوگئی ہے ۔ ورکشاپ کے مختلف سیشنز سے ملک کے نامور صحافی ، اینکرز ، تجزیہ کار اور کالم نویس حضرات سمیت سوشل میڈیا کے ماہرین نے خطاب کیا،ورکشاپ میں ملک کے مختلف صوبوں سے ایم ڈبلیوایم کے میڈیا ایکٹوسٹ شریک تھے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ونشریات سید حسین شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین کی رہنمائی، میڈیا سیل کے دوستوں کی بہترین مشاورت اور بھرپور لگن کی بدولت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شعبہ اطلاعات ونشریات کے تحت تین روزہ میڈیا ورکشاپس کا انعقاد الحمد اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔یہ ایک اجتماعی کاوش تھی جس میں سب نے حتی المقدور اپنا اپنا حصہ ڈالا۔ مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی تامل نہیں کہ میرے میڈیا کے دوست انتہائی پُر عزم، باصلاحیت، فرض شناس ہیں اور الہی ذمہ داریوں سے ان کی رغبت قابلِ رشک ہے۔

انہوں نے کہاکہ تین روزہ میڈیا ورکشاپس کے مدعوین صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے اورمختلف لیکچرز میں ان کی غیر معمولی دلچسپی ہمارے لیے حوصلہ افزا رہی۔ہم نے مقررین میں ایسی شخصیات کو مدعو کیا جنہیں ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں قد آور حیثیت حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ دور دراز سے آئے مہمانوں کو معیاری ماحول ملے اور انہیں کسی بھی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تاہم مہمانوں کی کثرت اور ان گنت ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی جگہ اگر کوئی کوتاہی رہ گئی ہو تو میں معافی کا خواستگار ہونے کے ساتھ اس کی بہتری کے لیے آرا کا بھی طلبگار ہوں۔ میڈیا ورکشاپس کے شرکاء اور معاونین کا ایک بار پھر تہہ دل سے شکریہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree